ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہریانہ میں جاٹ ریزرویشن تحریک؛ ۳۱ اگست تک تمام ؛ مطالبات نہ ماننے پر دی پھر سڑکوں پر اترنے کی دھمکی

ہریانہ میں جاٹ ریزرویشن تحریک؛ ۳۱ اگست تک تمام ؛ مطالبات نہ ماننے پر دی پھر سڑکوں پر اترنے کی دھمکی

Mon, 20 Jun 2016 00:10:20  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی19جون(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)جاٹ ریزرویشن کو لے کر پانچ جون سے شروع ہوئی دوسرے مرحلے کی تحریک اتوار کوختم ہوگئی۔تحریک کر رہے جاٹ لیڈروں نے اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت ان کی مانگ نہیں مانتی ہے تو وہ اپنی تحریک دوبارہ شروع کر دیں گے۔بھوک ہڑتال پربیٹھے لوگوں کو جوس پلانے کے ساتھ ہی ہریانہ میں پانچ جون سے چلی آرہی جاٹ ریزرویشن تحریک آخر کار اتوار کوختم ہوگئی۔اس کے ساتھ ہی ہریانہ میں الگ الگ جگہوں پرچل رہے دھرنے بھی ختم ہو گئے۔ہریانہ حکومت اور یشپال ملک کی قیادت والی آل انڈیا جاٹ ریزرویشن سنگھرش سمیتی کے درمیان دس نکاتی معاہدے کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا۔جاٹ برادری کا مطالبہ ہے کہ گزشتہ تحریک کے دوران جن لوگوں پر غداری کے مقدمے درج ہوئے تھے، انہیں واپس لیا جائے۔جاٹ برادری کے جیل میں بند لوگوں کو رہا کیا جائے اور اسمبلی میں جاٹوں کے ریزرویشن سے منسلک قانون کو آئین کی نویں شیڈول میں ڈالاجائے تاکہ کورٹ اسے مسترد نہ کر سکے۔جاٹ لیڈروں نے ہریانہ حکومت کو 31اگست تک کی مہلت دی ہے۔انہوں نے کہاہے کہ اگر ان کی مانگ نہیں مانی گئی تو 13ستمبر کو حصار کے مییڑ میں جاٹ برادری کے گھر میں آگے کی حکمت عملی کا اعلان کیاجائے گا۔


Share: